10 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ کے علاقے کوٹ شاہ میں غریب گھرانے کی دو خواتین کومسلح افرادنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزموں کو گرفتار نہ کرنے پر زیادتی کا شکار خواتین انصاف کی آس پرعدالت کے بجائے لاہورمیڈیا کے دفتر میں پہنچ گئیں پاکستانی عدالتیں عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ کے علاقے کوٹ شاہ میں غریب گھرانے کی دو خواتین کومسلح افرادنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزموں کو گرفتار نہ کرنے پر زیادتی کا شکار خواتین انصاف کی آس پرعدالت کے بجائے لاہورمیڈیا کے دفتر میں پہنچ گئیں پاکستانی عدالتیں عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع جھنگ کی رہائشی پروین اختر نے جیو نیوزلاہور آفس آ کر بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل سات مسلح افراد اُن کے گھر داخل ہوئے ،تین نے گن پوائنٹ پر اُسے جبکہ دونے اس کی نند عابدہ کو کمرے میں بند کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پروین کا کہنا تھا کہ محلے داروں کے آنے پر ملزمان بھاگ گئے، تھانہ کوٹ شاہ میں ملزموں کیخلاف رپورٹ درج کرائی مگر پولیس ملزموں سے پیسے لے کر صلح کرنے پر مجبور کر رہی ہے،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اورملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔........ /169